ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف تحقیقات شروع کردی

Updated 13 Apr, 2022 12:20am 1 min read

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران کان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر تحفے میں ملنے والے ہار کو فروخت کرنے کا الزام ہے جس کو پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مدد سے لاہور میں ایک جیولر کو فروخت کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حکام ہار خریدنے والے جیولر سے بھی تفتیش کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.