گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کے مستعفی ہونے کا امکان

Published 10 Apr, 2022 01:28pm 1 min read

لاہور:عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

لاہورمیں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفرار چیمہ نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کروں گا، گورنر کے عہدے پر رہنا ہے یا نہیں فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

عمرسرفراز چیمہ نے مزیدکہا کہ عہدوں کی خواہش نہیں اب عزت سے رہنا ہے، عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.