لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار

Published 07 Apr, 2022 03:03pm 1 min read

لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں بم دھماکا کرنے وال دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

دہشت گرد ٹرک اڈہ میں ملازمت کرتا تھا، جو 20 جنوری کو دھماکا کرنے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا۔

تاہم تفشیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے جبکہ دھماکہ خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔

واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.