چارسدہ: طالبہ کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

Published 05 Apr, 2022 03:56pm 1 min read

چارسدہ میں مدرسے کی 15سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے ایک مدرسے میں مقیم لڑکی کو استاد کے بیٹے نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اکیلی تھیں، جبکہ ملزم بعد میں فرار ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے واقعے میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.