اداکار جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

Published 02 Apr, 2022 11:12am 1 min read

پاکستان کی فلمی صنعت کے نامور سینئر اداکار جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاوید شیخ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "گولڈن ویزا ملنے پر بہت خوش ہوں اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکرگزار ہوں"۔

تاہم گولڈن ویزا کی بدولت نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

اس قبل جنید خان، ثنا جاوید، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.