اے این ایف کی پشین میں بڑی کارروائی، 199 کلو منشیات بر آمد
1 min readکوئٹہ: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر پشین میں کارروائی کرتے ہوئے 199 کلو منشیات بر آمد کرلی ہے۔
حکام کے مطابق منشیات افغانستان کےراستے سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی جس میں 106 کلو ہیروئن، 93 کلو مارفین جبکہ کلی احمد خیل سے 199 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کو قبضے میں لے کر معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.