قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، تین چوہوں کےساتھ نہیں: علی زیدی

Published 26 Mar, 2022 11:22pm 1 min read

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ساحلی امور اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو بتانا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، تین چوہوں کےساتھ نہیں۔

پریڈ گراؤنڈ میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے ہمیں 'نو' نہیں کہا باقی اتحادی جماعتوں کا حق ہے جس سے چاہیں ملیں لیکن میری تحریک انصاف کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ آئندہ سندھ میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی، صوبے میں کوئی گورننس نہیں ہے، یہ اپنا ہی آٹا خود چوری کرلیتے ہیں اس لیے یہی بہتر ہے کہ وہاں گورنر راج ہی لگ جائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.