جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

Published 21 Mar, 2022 01:43pm 1 min read

لاہور:جہانگیرترین گروپ نے پنجاب کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کے آج ہونےوالے اجلاس میں ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے وزرا شرکت نہیں کریں گے۔

جہانگیرترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ترین گروپ کے رہنماء عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ کا کوئی بھی وزیرکابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا،ہمارامطالبہ مائنس بزدار ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ترین گروپ کے وزرا ءکی آج کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں رابطے بھی کئے جارہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.