کراچی میں فائرنگ، پاسبان عزا کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر جاں بحق
2 min readکراچی کے علاقے انچولی میں فائرنگ کے نتیجے میں پاسبان عزا کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر جاں بحق ہوگئے۔
کراچی علاقے سمن آباد انچولی میں گزشتہ شب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاسبان عزا کے عہدیدار اور امام بارگاہ کا ٹرسٹی سلمان حیدر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 20 انچولی سوساٹئی میں نورانی مسجد کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو مملزمان نے گاڑی سے اترنے والے شخص پر فائرنگ کی، ملزمان نے 4گولیاں چلائیں جس سے 39 سالہ سلمان حیدر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو عباسی اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے گھر کے پاس گاڑی اترے ہی تھا کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرنے کےبعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں کے کارکنان اسپتال پہنچ گئے، مقتول عزداران پاسان کے جنری سیکریٹری اور امام بارگاہ خیرالعمل کے ٹرسٹی بھی تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سلمان حیدر کے قتل کو شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
سلمان حیدر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین میں شاہراہ پاکستان پر ادا کی جائے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.