اداکارہ صبور علی کی بھی سردی سے ’کانپیں ٹانگ‘ گئیں
1 min readپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
بلاول بھٹو شرکاء سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بلاول بھٹو عوامی مارچ نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘
اسی اثنا میں ادکارہ صبور علی نے اپنے مداحوں کو ہنسانے کا موقع ہاتھ سے ضائع ہونے نہیں دیا انہوں نے شدید سردی میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےاس کے ساتھ لکھا کہ ’سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.