لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنا گھر کس قیمت میں فروخت کیا ہے؟

Published 09 Mar, 2022 05:36pm 1 min read

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنا عالی شان گھر گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار میگل جونٹل کو ایک ماہ قبل فروخت کیا ہے۔

امریکی جریدے آرکیٹیکچورل ڈائجسٹ کی رپورٹ کے مطابق4600 اسکوائر یارڈ کی زمین پر پانچ بیڈ رومز، سوئمنگ پول، سات باتھ روم اور فریسکو ڈائننگ ایریا پر مشتمل شاندار مینشن کو 1926 میں تعمیر کیا گیا تھا جوکہ ابھی دلکش عیش و آرام مہیا کرتا ہے جس کو امریکی اداکار نے چار سال قبل خریدا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیو نارڈو ڈی کیپریو نے اس گھر کو 9. 4 ملین ڈالرز (پاکستانی روپوں میں تقریباً 87 کروڑ سے زائد) کی رقم میں امریکی گلوکار اور ان کی اہلیہ کو فروخت کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.