پنڈی ٹیسٹ میں 3فاسٹ بولرز اور 2اسپنرز کھلائیں گے، آسٹریلوی کپتان کا عندیہ
1 min readاسلام آباد: آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ابھی 11کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3فاسٹ بولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں، پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے،فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔
آن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 3کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی اسے کمزور نہیں کہوں گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں۔
پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سیکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہو گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.