امریکی اداکارہ کِم کارڈیشین کا یوکرینی عوام کیلئے عطیہ کا اعلان

Published 03 Mar, 2022 10:48am 1 min read

امریکی اداکارہ کم کارڈیشین نے اعلان کیا کہ ان کا برانڈ "SKIMS" یوکرین کے حالیہ بحران کے پیش نظر متاثرین کو عطیہ کرے گا۔

کم کارڈیشین نے کہا کہ SKIMS کا عطیہ ورلڈ سینٹرل کچن کو دیا جائے گا تاکہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کیلئے ان کی زمینی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے اپنے مداحوں سے اس مقصد کیلئے عطیات دینے کی بھی اپیل کردی۔

اداکارہ نے روس کے یوکرین کے حملے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹوری میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.