کوئٹہ: پولیس موبائل میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، 18 افراد زخمی

Updated 02 Mar, 2022 08:42pm 1 min read

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معلومات اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جناح روڈ اور اس کے اطراف کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.