خواجہ سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

Published 19 Feb, 2022 07:46pm 1 min read

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا نہ ہی پیپلزپارٹی میں جارہا ہوں۔

سابق رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے مزید کہا کہ بحیثیت کارکن ایم کیو ایم کا حصہ ہوں۔

انہوں نےکہا کہ مجھے خوشی ہوئی پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو کو ٹکٹ دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نثار کھوڑو سے میرے ذاتی تعلقات ہیں، اس وجہ سے میں نے اپنے کاغذات جمع نہ کروانےکا فیصلہ کیا۔

خواجہ سہیل منصور سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ایم کیوایم سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہوگئی؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں یہاں موجود ہوں۔

مزید کہا کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.