وزیراعظم عمران خان کا صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار

Published 18 Feb, 2022 01:09pm 1 min read

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں دہشت گردوں کی گولی کا شکار ہونے والے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.