صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چلنج
1 min readرپورٹ: آصف نوید
اسلام آباد: صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چلنج کردیا گیا۔
صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے ان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، محسن بیگ کی اہلیہ نے درخواست میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی۔
اہلیہ محسن بیگ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.