عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ تصاویر وائرل
1 min readحال ہی میں تیسری شادی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
سیدہ دانیہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے والدین سمیت چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ " مجھے اپنے اہل خانہ سے بہت پیار ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ تصویر میں ان کے والد میاں احمد سجاد، والدہ سلمیٰ احمد سجاد اور بھائی عبدالوہاب موجود ہیں۔
معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تاہم انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
اس سے قبل 49 سالہ عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.