کیا کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے؟
1 min readاکژ لوگ چائے کے بجائے کافی پینے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کافی بھی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔
فرانس میں محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ یہ نئی تحقیق پرانی 194 تحقیقات کا جائزہ لیا جن میں کافی کے استعمال کے طبّی فوائد کے بارے میں تحقیق کی گئی ہے۔
مزید براں تحقیق کے مطابق کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینا صحت کیلئے بالکل بھی تقصان دہ نہیں ہے۔
بلکہ کافی پیٹ میں قدرتی طور پر موجود مفید جراثیم کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے جو کہ انسان کے ہاضمےکے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ کافی پینے سے بڑی آنت کے آخری حصے میں حرکت بہتر ہوتی ہے، جس سے قبض ہونے کے امکان نہیں رہتا۔
اس کے ساتھ ہی کافی پینےسے لبلبے اور پِتّے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے کئی غذاؤں کو آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.