وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم

Updated 30 Jan, 2022 03:44pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا کے مذمتی بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبےکی حمایت ہے، جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.