بدین میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Published 30 Jan, 2022 11:11am 1 min read

سندھ کے ضلع بدین میں کار اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی بدین شاہراہ پر فتح آباد بس اسٹاپ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑی گنے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جبکہ 3افرادزخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کار میں سوار تمام 6 افراد کا تعلق تھر پارکر کے شہر مٹھی سے بتایا جاتا ہے جو کہ تھر پارکر سے کراچی جا رہے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.