سینئر اداکار مسعود اختر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

Published 29 Jan, 2022 01:49pm 1 min read

پاکستان کے معروف سینئر اداکار مسعود اختر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی اداکار کو سر گنگا رام اسپتال سے ثریا اعظیم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ کے مطابق مسعود اختر اب سے کچھ دنوں سے شدید علیل ہیں۔

انہوں نے چار دن سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار کو صبح ان کی حالت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار مسعود اختر کو ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.