صبور علی اور علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published 10 Jan, 2022 02:00pm 1 min read

صبور اور علی کا نکاح جمعہ کے روز سہ پہر میں ہوا تھا جبکہ شیندی گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی۔مشہور جوڑا اپنی منگنی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا تھا۔

نکاح کی تقریب کراچی میں جمعہ کی سہ پہر کو منعقد کی گئی تھی جس میں اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کنزہ ہاشمی، ایمن خان، زارا نور عباس اور سعدیہ غفار نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبور کو سونے کے لباس میں دیکھا گیا ہے جبکہ دولہا علی سفید شیروانی اور پگڑی پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

صبور اور علی مئی میں اپنی منگنی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک بن گئے تھے۔

گزشتہ روز اس جوڑے کی شیندی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

جوڑے نےگزشتہ برس دسمبر کے آخر میں احسن خان کے شو میں تصدیق کی کہ وہ جنوری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.