سروے: 68 فی صد پاکستانیوں نے حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا
1 min readگلیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستانورں کی اکثریت 68 فی صد مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتی ہے۔
چاروں صوبوں کے مردوں اور عورتوں کے قومی سطح پر سوال پوچھا گیا کہ "آپ کے خیال میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟"
اس سوال کے جواب میں 10فی صد نے کہا کہ تاجروں، صنعت کاروں اور 68 فی صد نےحکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

جبکہ 5 فی صد نے کہا کہ فضول خرچ لوگ، 3 فی صد نے کہا کہ بین الاقوامی عوامل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 1 فی صد نے کہا کہ غیرر ملکی امداد (عرب، برطانیہ) کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید براں 2 فی صد نے کہا کہ پچھلی حکومتیں ہیں جبکہ 3 فی صد نے کہا کہ عوامی، اور 2 فی صد دوسروں افراد نے نے کہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی 6 فی صد ایسے ہیں جو نہیں جانتے تھے یا کوئی جواب نہیں دیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.