دیربالا میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 4 بچے جاں بحق
1 min readدیربالا میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دیربالا کے علاقہ مینہ ڈوگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں اسرار نامی شخص کے مکان کی چھت برفباری کے باعث گرگئی۔
حادثے کے نتیجے میں زوجہ محمد اسرار ،ان کی ایک سال کی بیٹی مصوراء، 4سال کا بیٹا عیاں خان، 7سا ل کابیٹا سدیس خان اور 12سال کابیٹا ابرار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.