طالبان کے ساتھ الطاف حسین سے بھی مذاکرات ہونے چاہیے، عامر لیاقت
1 min readتحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کا نے کراچی میں ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو الطاف حسین سے بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
ویڈیو ٹویٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین انتہائی جذباتی انداز میں یہ کہ رہے ہیں کہ "اگر طالبان سے بات چیت اور مذاکرات ہو سکتے ہیں تو الطاف حسین سے کیوں نہیں مذاکرات ہوسکتے"۔
جبکہ وائرل ویڈیو کے ردعمل میں ٹوئٹر صارفین نے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے عامر لیاقت کے ویڈیو بیان کے ردعمل میں کہا کہ عامر لیاقت اچھی گیم کر لیتے ہیں ۔
جب کے ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سارے سیاستدان ایک جیسے ہوتے ہیں ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.