شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان کو افسوسناک قرار دے دیا

Published 09 Dec, 2021 03:04pm 1 min read

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان کو افسوسناک قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا۔

شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزیدکہا کہ نواز شریف کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے، ہمیں متنازعہ ریمارکس سے گریز کرتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.