کترینہ اور وِکی کی شادی کے نشریاتی حقوق کروڑوں میں فروخت
1 min readبالی بول وڈ میں باربی ڈول سے پہچانے جانے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق ایک اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردئیے۔
بھارتی اخبار "مڈڈے"نے اپنی رپوٹ میں دعوی کیا ہے کہ جوڑے نے شادی سے قبل تمام مہمانوں سے قانونی طور پر کاٖغذ پر لکھوایا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کی وڈیوز اور تصاویر نہیں بنائیں گے۔
رپوٹ کے مطابق دونوں نے شادی کے نشریاتی حقوق"ایمازون پرائم" کو بھارتی کرنسی کے حساب سے 80 کروڑ میں فرخت کیے ہیں ۔
خیال رہے اب اسٹریمنگ ویب کے پاس ہی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر نشر اور فروخت کرنے کا حق ہے۔
اس کے علاوہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے مشہور ہوٹل میں منعقد ہونے جاری ہیں۔
تاہم دونوں نے شادی کے متعلق کوئی بھی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.