پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت مخالف لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرلی

Published 06 Dec, 2021 10:16am 1 min read

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت مخالف لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرلی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کرلیں، سفارشات آج پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، لانگ مارچ کب ہو؟ اور استعفے کب دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔

لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.