سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا، ترجمان دفترخارجہ

Published 03 Dec, 2021 01:24pm 1 min read

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ،پاکستانی سفارتخانے کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہیک کی گئیں ۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ سفارتخانے کا ٹوئٹر، انسٹاگرام اورفیس بک اکاؤنٹ ہیک کیاگیا ہے، ویب سائٹس پراپ لوڈ کئے جانے والے میسج کا سفارتخانے سے تعلق نہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.