بھارت کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کیوی کھلاڑی نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

Published 18 Nov, 2021 09:11am 1 min read

آکلینڈ:بھارت کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین نے 63 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مارک چیپ مین 2 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ففٹیز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے سے قبل 2015 میں مارک نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے عمان کیخلاف ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.