راولپنڈی میں گاڑی کو آگ لگ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published 14 Nov, 2021 02:04pm 1 min read

راولپنڈی میں روات کے قریب چک بیلی روڈ پر گاڑی کو آگ لگ گئی، جس کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر چیک بیلی کے مقام پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک آٹھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم حادثےمیں 2افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 50 سالہ نسرین اور 26 سالہ محسن شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.