وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے دورے کیلئے روانہ

Published 14 Nov, 2021 11:58am 1 min read

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے، عثمان بزدارکوٹ مٹھن شریف میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

اپنےدورے کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ غلام فریدؒ کےدربار کی تزئین و آرائش اورتوسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مزار پرملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئےدعا کریں گے۔

عثمان بزدارسینئر سیاست دان سردار نصراللہ خان دریشک کے ڈیرہ پرجائیں گے اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مظفر گڑھ میں خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.