پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہباز گل کا بیان سامنے آگیا

Published 05 Nov, 2021 09:33am 1 min read

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا بیان سامنے آگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کیلئے ریلیف پیکج کےاعلان کے ایک روز بعد ہی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا،ہر پہلو دیکھا گیا۔

شہباز گل نے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اب بھی اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.