ہنگو میں سی ٹی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک
1 min readہنگو میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
سی ٹی ڈی کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ خطرناک دہشت گرد ٹل شہر کے قریبی علاقے میں موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پولیس فورس پر فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں 4دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد کئی دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.