نسلہ ٹاور مسمار کرنے کےلئے متعلقہ انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری
1 min readسپریم کورٹ کےحکم پر نسلہ ٹاور مسمار کرنےکےلئے متعلقہ انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں عمارت کو کنٹرولڈ دھماکے سے گرانے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی درخواست کا جائزہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آصف جا صدیقی کے زیر صدارت اجلاس میں پولیس، ایس بی سی اے، کے ایم سی، این ای ڈی اور ایف ڈبلیو او کے نمائندےشریک ہیں۔
اجلاس میں نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ لیا جائے گا کہ بلڈنگ امپلوڈ کی جائے گی یا مینول گرائی جائے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.