کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے کا شیڈول بحال نہ ہو سکا

Published 31 Oct, 2021 11:42am 1 min read

لاہور:کالعدم تنظیم کےاحتجاج کے باعث ریلوے کا درہم برہم ہونے والا شیڈول بحال نہ ہو سکا،آج بھی متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل ہے جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مسافر سخت پریشان ہیں۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا آپریشن آج بھی معطل کر دیا،جس کےباعث مسافروں کوسخت مشکلات کاسامنا ہے۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرسے لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشنز پرمحصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس، تیزگام، گرین لائن،خیبر میل اور پاکستان ایکسپریس سمت 8 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا جبکہ پشاور،راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.