کالعدم تنظیم کا احتجاج:ریلوے کا نظام درہم برہم، متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل
1 min readلاہور:کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا، متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل ہونے سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے سرگرداں ہیں۔
کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا آپریشن معطل کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔
ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر سے لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں،بڑے تو بڑے بچے بھی پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس، تیزگام، گرین لائن اور خیبر میل کا آپریشن معطل جبکہ راول ایکسپریس، سبک خرام اور اوراسلام آباد ایکسپریس کو متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.