'ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینا ہوگی'

Published 20 Oct, 2021 08:09pm 1 min read

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینا ہوگی۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے چارٹرڈ اکاونٹٹس اب ان دونوں جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاونٹس تک رسائی کی اجازت دی ہے۔

ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کو 40 ہزار ڈونرز سمیت اپنے اکاونٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.