کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید
1 min readکوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔دھماکےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے میں پولیس ٹرک کا بائیں جانب کا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔
بظاہر دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.