تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

Published 17 Oct, 2021 10:05am 1 min read

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ جیسے ہم کوئی دنیا سےعلیحدہ سیارے پر ہوں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دنیا میں تیل اور گیس کی قیمت بڑھ جائے تو پاکستان میں اوپر جائے گا۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ کل قیمتیں کم ہو جائیں تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹرزورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.