پنڈورا پیپرز: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سپریم کورٹ سے رجوع
1 min readپنڈورا پیپرز کے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی درخواست کر دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنڈورا اور پانامہ لیکس میں نام آنے والے افراد سے شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے منتقل ہوا، ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف بی آر بھی اس بات کا جائزہ لے کہ بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے؟
عدالت ایف بی آر کو پاکستانیوں کے بیرون ملک پوشیدہ اثاثے منجمد کرنے اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن سے بنائے گئے اثاثے واپس لانے کا حکم دے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.