بختاور بھٹو زرداری کے گھر بیٹے کی پیدائش
1 min readپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا "آفیشلی، ماموں!"۔
بہن آصفہ بھٹو زردای نے ٹوئٹ کیا "آفیشلی خالہ!!! الحمدللہ!"۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.