عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

Updated 04 Oct, 2021 09:45am 1 min read

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹویٹ میں مستعفی ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ قومی اسمبلی سے استیٰ ہ وزیراعظم عمران خان کوارسال کردیا ہے،اللہ تعالیٰ عمران خان اورپی ٹی آئی کاحامی وناصرہو ، اللہ حافظ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.