جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

Updated 03 Oct, 2021 02:20pm 1 min read

برلن :جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نےمعروف کامیڈین عمرشریف کاڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نےپاکستانی کامیڈین عمرشریف کاڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا،عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کیلئے کلیئرنس پیر کو ملےگی۔

سرٹیفکیٹ کےاجراءکےبعدنیورمبرگ بلدیہ نےسرٹیفکیٹ جاری کرناہے،ہفتہ اوراتوارکوسرکاری چھٹی کی وجہ سےسرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوسکتا۔

سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونےتک میت منتقل نہیں کی جاسکتی، پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوسکے گا،میت پاکستان لانے کیلئے کمرشل پرواز یا پھر ایمبولینس استعمال ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.