پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ

Published 01 Oct, 2021 12:13am 1 min read

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت 122 روپے چار پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.