نورمقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد
1 min readاسلام آباد ہائیکورٹ نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ،فیصلہ اوپن کورٹ میں سنایاگیا۔
مختصرفیےل میں عدالت نے ملزمان ذاکرجعفراورعصمت جعفر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
جسٹس عامرفاروق نے ٹرائل کورٹ کو 8ہفتوں میں کیس کا مکمل ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اپنے شواہد جلد عدالت میں پیش کرے، ٹرائل مکمل ہونے تک ملزمان جیل میں رہیں گے ، درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکے والدین نے ضمانت کی درخواستوں دائر کی تھیں، عدالت نے 23 ستمبرکو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔
رپورٹر: آصف نوید
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.