بلاول بھٹو کا دہشتگردوں کیلئے معافی کی یکطرفہ پیشکش پر تشویش کا اظہار

Published 17 Sep, 2021 01:29pm 1 min read

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردوں کیلئے معافی کی یکطرفہ پیشکش پر تشویش کا اظہار کردیا اور کہا کہ فیصلہ دہشتگردی کےشکارہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہپاکستان کے اندر موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.