'پاکستان سی پیک کو وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملانے کا خواہاں ہے'
1 min readوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتصادی وژن کے تناظر میں پاکستان سی پیک منصوبے کو وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملانے کا خواہاں ہے۔
جمعرات کو دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے ہی وسط ایشیائی ممالک کی شمولیت پر زور دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تمام وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ ریل اور سڑک کے ذریعے رابطے سے خطے میں روابط میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہوگی اور کہا افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ بین الاقوامی تعاون سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.