'طالبان کے ساتھ مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں'
1 min readاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کہتے ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا عالمی ادارہ چاہتا ہے کہ افغانستان بین الاقوامی تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا ہم افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں جس میں افغان عوام کے مختلف طبقات کی نمائندگی شامل ہو۔
انتونیو گوتریز نے طالبان کے ساتھ عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.